بالی ووڈ میں آؤٹ سائیڈرز کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ کیرتی سینن کا انکشاف

ممبئی (پاکستان امیج)اداکارہ کیرتی سینن کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں آؤٹ سائیڈرز کیلئے خود کو منوانا آسان نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو میں کیرتی سینن کا کہنا تھا کہ یہاں کسی کو مفت میں کھانا نہیں ملتا سخت محنت اور جدوجہد سے مقام بنانا پڑتا ہے کیونکہ فلمی پس منظر سے تعلق نہ رکھنے والوں کو انڈسٹری میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ جو آؤٹ سائیڈرز بالی ووڈ میں جگہ بنانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہوں انہیں ہمت نہیں ہارنی چاہیئے اور پرعزم رہتے ہوئے حوصلے سے کام لینا چاہیئے کیونکہ انہیں ایسے وقت کا سامنا ضرور کرنا پڑے گا جب انہیں فلمی دنیا سے تعلق نہ ہونے کے باعث کچھ بھی آسانی سے نہیں مل سکے گا۔

یاد رہے کہ 35 سالہ کیرتی سینن نے انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ماڈلنگ سے فیشن انڈسٹری میں قدم رکھا تھا جس کے بعد 2014 میں فلم ہیروپنتی سے انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور آج تک قدم جمائے ہوئے ہیں۔

کامیاب کیرئیر بنانے والی بالی ووڈ کی اس آؤٹ سائیڈر کو 2021 میں فلم ’ممی‘ میں بہترین اداکاری کیلئے نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *