بلیک مارکیٹ میں کرنسی کی خریدوفروخت کے خلاف کریک ڈاﺅن میں 90کروڑ ڈالر کی رقم ریکور ہو گئی

کراچی(پاکستان امیج) بلیک مارکیٹ میں کرنسی کی خریدوفروخت کے خلاف کریک ڈاﺅن میں 90کروڑ ڈالر کی رقم ریکور ہو گئی۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای سی اے پی) کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ نے کہا ہے کہ ستمبر 2023ءمیں کریک ڈاﺅن شروع ہونے کے بعد اب تک 80سے 90کروڑ ڈالر کی رقم بینکوں میں جمع کرائی گئی ہے۔
ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ کریک ڈاﺅن کے نتیجے میں ایکسچینج کمپنیوں کا روزانہ کا اوسطاً تجارتی حجم 5کروڑ ڈالر تک جا پہنچا ہے۔ قبل ازیں ایکسچینج کمپنیوں کا روزانہ کا تجارتی حجم اوسطاًصرف 50لاکھ سے 70لاکھ ڈالر تک ہوتا تھا۔اس وقت ڈیلرز روزانہ 4کروڑ ڈالر بینکوں کو فروخت کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ تارکین وطن کی طرف سے رقوم کی ترسیل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تارکین وطن کی طرف سے ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے بھجوائی جانے والی رقوم میں 15فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح تارکین وطن کی طرف سے بینکوں کے ذریعے بھجوائی جانے والی رقوم میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ ستمبر میں ممکنہ طور پر بیرون ملک سے ترسیلات زر 25فیصد اضافے کے ساتھ اڑھائی ارب ڈالر رہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *