آج سےملک بھرمیں گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی،بارشوں کا نیا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہے گا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آبادمیں آج بھی وقفےوقفے سےبارش جاری رہنےکا امکان ہے، دیر،چترال، سوات،کوہستان،شانگلہ،بٹگرام،مانسہرہ میں بھی تیز بارش متوقع ہے،بونیر،ایبٹ آباد،ہری پور، مالاکنڈ، باجوڑ میں چندمقامات پر تیز بارش کا امکان ہے،پشاور،مردان،صوابی،نوشہرہ،کوہاٹ،بنوں،لکی مروت، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں تیز بارش کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی،مری،گلیات،جہلم،اٹک،چکوال،گجرات،گوجرانوالہ،سیالکوٹ، نارووال،شیخوپورہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،جبکہ لاہور،قصور،اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،سرگودھا،خوشاب، بہاولنگر،بہاولپور،ملتان،لیہ، بھکر، میانوالی میں گرج چمک سے بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق تھرپارکر،عمرکوٹ،مٹھی،ٹھٹھہ،حیدرآباد،بدین میں بارش کا امکان ہے، دادو، خیرپور،نوشہروفيروز،لاڑکانہ،جیکب آباد میں بھی بارش متوقع ہے،جیکب آباد،سکھر، گھوٹکی، شکار پور، کشمور،شہید بے نظیرآباد ،کراچی،سانگھڑ،اسلام کوٹ، نگرپارکر اور میرپور خاص میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ژوب،موسیٰ خیل،مستونگ،لورالائی،کوہلو میں تیز بارش کی توقع ہے، قلات، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی،نصیر آباد،خضدار میں بھی تیز بارش متوقع ہے،آواران،اورماڑہ، پسنی اور لسبیلہ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *