اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کس کے اشارے پر جنوری میں انتخابات سے بھاگ رہے ہیں ؟
سربراہ جے یو آئی فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئےرہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے لانگ مارچ کرکے کٹھ پتلی کو اقتدار چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کیا، مولانا نے کس کے اشارے پر لانگ مارچ کیا کس کے اشارے پر ختم کیا تھا، مولانا قوم کو سچ سچ بتائیں کہ کس قیمت پر ایل ایف او کو آئین سے نتھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری سوچ رکھنے والے انتخابات سے بھاگنے کیلئے بہانے تلاش نہیں کرتے، اگر محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید نہ کیا جاتا تو 8 جنوری کو انتخابات ہو جاتے، مولانا فضل الرحمن کس کی فرمائش پر جنوری میں انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔
Pakistan Image