ربیع الاوّل کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کا قوی امکان

کراچی(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے 24 اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ربیع الاول 1447 ہجری کا آغاز 25 اگست بروز پیر متوقع ہے۔ کراچی میں چاند دیکھنے کے اچھے امکانات ہیں۔ چاند کی پیدائش 23 اگست صبح 11 بج کر 6 منٹ پر ہوگی۔ 24 اگست کی شام مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہے گا۔ 24 اگست کو چاند کی عمر 32 گھنٹے 17 منٹ ہوگی۔ غروب آفتاب کے بعد چاند 44 منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔ چاند دیکھنے کے لئے اس کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونا ضروری ہوتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *