عاقب جاوید نے بابر اور رضوان کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتادی

کراچی(پاکستان امیج)قومی سلیکٹر و ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کیلئے ٹی 20 کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند نہیں ہوئے۔

ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کیلئے اسکواڈ کے اعلان کے موقع پر لاہور میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ قومی ٹیم میں وہی کھیلے گا جو پرفارم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ بابر اور رضوان کبھی ٹی 20 اسکواڈ میں واپس نہیں آئیں گے، جو کھلاڑی پرفارم کرے گا وہ ٹیم میں واپس آسکتا ہے۔

قومی سلیکٹر عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کی شمولیت پر فل اسٹاپ نہیں لگایا جاسکتا۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جس طرح باقی کھلاڑی پرفارم کررہے ہیں اگر بابراور رضوان بھی کریں گے تو وہ بالکل کھیلیں گے، دونوں کے ساتھ ڈسکشن بھی ہوئی اور انہیں گائیڈ لائنز دی ہیں کہ وہ اپنی کچھ چیزیں بہتر کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *