میانوالی سے پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

میانوالی(پاکستان امیج) میانوالی سے تحریک انصاف کے ضلعی صدر سلیم گل نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سلیم گل کے ہمراہ تحریک انصاف کے 7 مقامی رہنما بھی موجود تھے، سابق ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو مفاد پرست لوگوں نے گائیڈ کیا ۔ اعلیٰ قیادت منظر عام سے غائب جبکہ کارکنان اذیتیں برداشت کر رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں۔

سلیم گل نے تحریک انصاف چھوڑنے کے اعلان کے دوران 9 مئی واقعات کی مذمت بھی کی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *