‘نوازشریف اس وقت سعودی عرب میں نہیں، خبریں بے بنیاد ہیں، اصل میں کہاں ہیں؟ عرفان صدیقی نے بتا دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے نوازشریف کے سعودی عرب میں موجود ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق (ن) لیگی رہنما عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے سعودی عرب پہنچ جانے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، وہ ابھی لندن میں ہی موجود ہیں۔ کل (11 اکتوبر) کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کا دورہ سعودی عرب نجی نوعیت کا ہے جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے۔ ان کی سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں طے نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *