اس میں ہنسنے کی کوئی بات نہیں،چیف جسٹس کی ایم کیو ایم کے وکیل کے مسکرانےپر تنبیہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ایم کیو ایم کے وکیل کے مسکرانےپر تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ اس میں ہنسنے کی کوئی بات نہیں،4سماعتوں سے کیس سن رہے ہیں، کئی کیسزالتوا کا شکار ہورہے ہیں،اپنے ساتھی ججز سے درخواست ہے اپنے سوالات کو روک کر رکھیں،

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت جاری ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کررہا ہے ،ایم کیو ایم کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ کیس میں فریق نہیں ہوں، عدالت کے نوٹس پر پیش ہوا،سوال ہوا کہ کیا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر سادہ اکثریت کی قانون سازی سے بدل سکتے ہیں،عدالت کو دو فیصلوں پر دلائل دوں گا، ایک بار کاکڑ کیس کا حوالہ دوں گا، دوسرا سپریم کورٹ ریویو ایکٹ سے متعلق فیصلے کا حوالہ دوں گا۔

فیصل صدیقی نے کہاکہ ان فیصلوں کے کچھ حصے موجودہ کیس سے تعلق رکھتے ہیں،جسٹس عائشہ ملک نے سوال کیا کہ آرٹیکل 191 میں “لا” کا لفظ پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار دیتا ہے، کنفیوژن ہے کہ آرٹیکل 191 میں لاء کے لفظ کا مطلب ایکٹ آف پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ رولز میں ردو بدل ہے یا نہیں،آرٹیکل 191 میں لفظ “لاء” کا مطلب ہے کہ وہ کسی قسم کا قانونی اختیار تو دے رہا ہے، سپریم کورٹ رولز میں الفاظ کی تعریف کا الگ سے سیکشن ہے،جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ اگر ’’لا‘‘ کا مطلب ایکٹ آف پارلیمنٹ ہوتا تو آئین سازوں نے یہی لکھا ہوتا، جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ میں ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ ہر سوال کا جواب نہ دیں،مسٹر صدیقی! آپ صرف اپنے دلائل پر توجہ دیں،چیف جسٹس نے وکیل کے مسکرانےپر تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ اس میں ہنسنے کی کوئی بات نہیں،4سماعتوں سے کیس سن رہے ہیں، کئی کیسزالتوا کا شکار ہورہے ہیں،اپنے ساتھی ججز سے درخواست ہے اپنے سوالات کو روک کر رکھیں،بنچ میں ہر کوئی سوال کرنا چاہتا ہے لیکن وکیل کی کوئی دلیل پوری تو ہونے دیں،4سماعتوں کے باوجود یہ ہماری کارکردگی ہے ایک کیس ختم نہیں ہوا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *