اسلام آباد(پاکستان امیج)احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آئندہ سماعت پر دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کرلئے
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، اسحاق ڈار احتساب عدالت پیش نہ ہوئے،اسحاق ڈار کے وکیل احتساب عدالت میں پیش ہوئے،جج محمد بشیر کی عدالت میں نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی پیش ہوئے۔
شریک ملزمان کے وکلا نے 2ماہ تک کیس ملتوی کرنے کی استدعا کردی،نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے کہاکہ یہ ریفرنس لاہور ریجن کا بنتاہے،وکیل صفائی قاضی مصباح نے کہاکہ یہ ریفرنس اس سے قبل بند ہو گیا تھا،احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17اکتوبر تک ملتوی کردی۔
Pakistan Image