اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی فلائی جناح کی پرواز 15 گھنٹے کی تاخیر کا شکار۔
فلائٹ نمبر 9P858 نے 13 اگست کی صبح 7 بجے کوئٹہ کے لیئے روانہ ھونا تھا۔ مسافروں کو پہلا میسج 12 اگست کی رات 9:30 پر کیا گیا جس میں پرواز کا نیا وقت صبح 930 بتایا گیا۔ دوسرا میسج صبح 6:40 پر کیا گیا جب مسافر ایئرپورٹ جانے کے لیئے اپنے گھروں سے نکل رھے تھے اور پرواز کا نیا وقت دوپہر 1 بجے بتایا گیا۔
مسافر حضرات پرواز کے لیئے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تو فلائی جناح کے تمام کاونٹر بند تھے اور کہیں بھی کوئی عملہ راہنمائی کے لیئے موجود نہیں تھا۔ مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت معلومات حاصل کی جس پر اے ایس ایف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اب پرواز کا نیا وقت رات 10 بجے متوقع ھے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ شہر سے 28 سے 30 کلومیٹر دور واقع ھے۔ مسافر اس وقت شدید پریشانی کا شکار ھیں جن میں بزرگ، خواتین اور بچے بھی شامل ھیں۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image