اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کا شوکت خانم سے معائنہ کرانے کی درخواست دائر

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا شوکت خانم ہسپتال سے طبی معائنہ کرانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے درخواست وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی ہے، جس میں محکمہ داخلہ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا جائے،شوکت خانم کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کو ہر ماہ طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہےکہ فریقین کو میڈیکل رپورٹس کی کاپی عدالت اور بانی پی ٹی آئی کے فیملی اراکین کیساتھ شئیر کرنے کا حکم دیا جائے ، فوری ریلیف کے لیے بانی پی ٹی آئی کا 3 دن میں شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں سے معائنے کا حکم دیا جائے۔ ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *