عمران خان کے گھر کی نیلامی کی زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں، ذرائع نیب

اسلام آباد(پاکستان امیج)ذرائع کا دعوی ہے 190 ملین پاونڈ کیس میں بحریہ ٹاون کی جائیدادوں کی نیلامی کی جا رہی ہے،عمران خان کی جائیدادوں کی نیلامی نہیں کی جا رہی، عمران خان 190ملین پاونڈ کیس میں سرنڈر کر چکے اور ان کی جائیدادوں کی نیلامی کے کوئی احکامات موجود نہیں، نیلامی کے احکامات اشتہاری ملزمان کی حد تک ہیں ، عمران خان کی کوئی جائیداد 190 ملین پاونڈ کیس کے فیصلے میں شامل نہیں ,ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں نیلام کی جانیوالی اراضی عمران خان کے گھر کی نہیں بلکہ وہ اراضی ہے جو ملک ریاض نے فرح گوگی کے نام ٹرانسفر کی تھی ‘ ملک ریاض اور فرح گوگی دونوں اس کیس میں اشتہاری ہیں اس لئے اراضی عدالتی حکم پر نیلام کی جارہی ہے

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *