تعطیلات کے دوران سکول کھولنے پر متعدد نجی تعلیمی اداروں کو نوٹس جاری

لاہور(پاکستان امیج)لاہور کی ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی نے تعطیلات کے دوران سکول کھولنے پر متعدد نجی تعلیمی اداروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق گرمی کی تعطیلات کے دوران سکولز کھلنے پر ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی نے لاہور کے13 سکولز کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔ خفیہ ٹیموں کےچھاپوں کے دوران سکولز کھلے پائے گئے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نجی سکولز کھول کر پنجاب پرائیوٹ ایجوکیشنل ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی، پرنسپل ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی کے سامنے پیش ہوں، سکولز کھولنے کی وجہ بتائی جائے ورنہ قانونی کارروائی ہوگی۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ نجی سکولز پر بھی لاگو ہوگا، خلاف ورزی کرنے والے سکولز کے خلاف والدین شکایت درج کرائیں۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے جمعرات کو سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام سکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ اس سے قبل پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک رکھی گئی تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *