اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان کی پہلی خلا باز نمرہ سلیم نے اپنی کامیابی کے لیے مبارکباد دینے پر پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو کا شکریہ ادا کیا ہے۔اس موقع پر نمرہ سلیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے فخر کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا خلا میں بلند کیا اور ان کی اس کامیابی پر انہیں سپورٹ کرنے پر پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کرتی ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی پہلی خلاباز کا اعزاز ملنے پر نمرہ سلیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہارکیا تھا ۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھاکہ پاکستان کے پہلے خلا باز کا اعزاز ایک خاتون کو ملنا میرے لیے باعثِ مسرت ہے۔نمیرہ سلیم ایک بہادر و باہمت خاتون مہم جو ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نمرہ سلیم کو صدر آصف علی زرداری کی زیر قیادت عوامی حکومت نے موناکو میں پاکستان کا اعزازی قونصل مقرر کیا تھا۔بلاشبہ، ہزاروں میلوں کی مسافت پر مبنی سفر کا آغاز ایک قدم اٹھانے سے شروع ہوتا ہے۔میرے لیے نمرہ سلیم کا سفر پاکستانی قوم کا اِس اہم فیلڈ میں آگے بڑھنے کا آغاز ہے۔
Pakistan Image