لاہور (پاکستان امیج) تحریک انصاف نے اپنے ارکان کی رکنیت معطلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
’’جیونیوز ‘‘کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے عدالت میں درخواست دائر کی۔
پی ٹی آئی کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ اسمبلی اجلاس کے دوران 4 قوانین کی منظوری کے وقت کورم کی نشاندہی کی۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے اسمبلی رولز 4 اور 5 کا غلط استعمال کیا، درخواست گزار کی اسمبلی کے 15 اجلاس کے لیے رکنیت معطل کردی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ سپیکر پنجاب اسمبلی کا رکنیت معطل کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست گزار کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔
Pakistan Image