خیبر پختونخوا کرپشن کا گڑھ بن چکا ، اب محکمہ معدنیات میں نیا سکینڈل سامنے آگیا ہے: عظمٰی بخاری

لاہور(پاکستان امیج) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی کرپشن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہر روز کرپشن کا ایک نیا سکینڈل منظر عام پر آ رہا ہے۔ پہلے ڈویلپمنٹ کے شعبے میں 40 ارب روپے کا اسکینڈل آیا، جس کے بعد محکمہ تعلیم میں 16 ارب روپے کی کرپشن کا سکینڈل سامنے آیا۔اب محکمہ معدنیات میں کرپشن کا ایک اور سکینڈل سامنے آیا ہے، جس میں خیبرپختونخوا کے پانچ اضلاع میں سونا نکالنے کے ٹھیکے اونے پونے داموں من پسند افراد کو دیے گئے ہیں۔جعلی صادق و امینوں کی کرپشن اربوں روپے سے شروع ہوتی ہے۔ ان کے پیچھے صرف ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی ایک تاریخ ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ گھڑی چور کے چیلے پختونخواہ کے خزانے کو خاندانی وارثت سمجھ کر لوٹ مار کررہے ہیں، اور ایک سال اور چھ مہینے میں ایک بھی نیا منصوبہ شروع نہیں ہو سکا ہے، بلکہ کرپشن کے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں۔ پنجاب میں مریم نواز نے ترقیاتی منصوبوں کی’’سنچری‘‘مکمل کر دی ہے، لیکن ایک بھی کرپشن کا الزام تک نہیں لگایا جا سکا۔ پنجاب حکومت کے منصوبے عالمی معیار کے مطابق مکمل ہو رہے ہیں۔ مریم نواز کی ڈکشنری میں کرپشن، سفارش اور نااہلی کی کوئی گنجائش نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *