تھپڑوں کی برسات کردی اور! پاک پتن میں پولیس اہلکار کے ظلم کا شکار خاتون کی رو رو کر دہائیاں، تشدد کی ویڈیو

پاکپتن (پاکستان امیج)پاکپتن میں پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلعی پولیس حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ اے ایس آئی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب اے ایس آئی اعجاز ایک مقدمے میں مطلوب خاتون کو گرفتار کرنے کے لیے پہنچا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار نے خاتون کو تھپڑ ماراجبکہ ساتھ موجود لیڈی کانسٹیبل نے بھی روکنے کی کوشش کی اور کہا کہ یہ درست عمل نہیں۔

ویڈیو میں متاثرہ خاتون روتے ہوئے یہ فریاد کرتی سنائی دیتی ہے کہ وہ مظلوم ہے، اس کے دو چھوٹے بچے ہیں اور اسے سمجھ نہیں آ رہا کہ کہاں جائے۔

ڈی پی او پاکپتن کے مطابق خاتون پر ہاتھ اٹھانے کی کسی قانون میں اجازت نہیں، اسی لیے وڈیو سامنے آتے ہی فوری ایکشن لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کا یہ رویہ محکمہ پولیس کے ضابطہ اخلاق کے سراسر منافی ہے اور اس قسم کے واقعات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کے خلاف درج مقدمہ پہلے سے عدالت میں زیرِ سماعت ہے تاہم گرفتاری کے دوران ضابطہ کار کی خلاف ورزی اور تشدد کا واقعہ پولیس کے لیے ایک سنگین داخلی مسئلہ بن گیا ہے۔

ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات پولیس کے عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتے ہیں، اس لیے ضرورت ہے کہ محکمہ پولیس اپنے اہلکاروں کی تربیت اور احتساب کے نظام کو مزید سخت کرے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *