ورلڈ کپ، سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں ایک بڑی تبدیلی کا امکان

حیدر آباد(پاکستان امیج)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے دوسرے میچ میں ٹیم پاکستان میں ایک بڑی تبدیلی کا امکان سامنے آیا ہے۔

جیونیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم حیدر آباد دکن میں سری لنکا کے خلاف میگا ایونٹ کے 10 اکتوبر کے میچ میں اپنی پلیئنگ الیون میں ایک بڑی تبدیلی کرسکتی ہے۔ حیدر آباد میں ٹریننگ سیشن کے موقع پر پلیئنگ الیون پر تبادلہ خیال کیا گیا، امکان ہے کہ اوپنر فخر زمان کی جگہ عبداللّٰہ شفیق کو ٹیم میں شامل کیا جائے۔سری لنکا کے خلاف پاکستان کی ممکنہ الیون میں امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور حسن علی شامل ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *