بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی ناتجربہ کاری کو طلاق کی وجہ قرار دے دیا

نئی دہلی(پاکستان امیج)بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی ناتجربہ کاری کو اہلیہ آئشہ مکھرجی سے طلاق کی وجہ قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں نئی دہلی کی پٹیالہ ہاﺅس کورٹ (فیملی کورٹ) نے شیکھر دھون کی ان کی اہلیہ آئشہ مکھرجی سے طلاق کی منظوری دی ہے۔ عدالت میں شیکھر دھون نے مو¿قف اختیار کیا تھا کہ ان کی اہلیہ سالہا سال سے انہیں ان کے اکلوتے بیٹے سے دور رکھ کر ذہنی اذیت کا شکار بنا رہی ہے۔
فیملی کورٹ کی طرف سے کہا گیا کہ شیکھر دھون کی اہلیہ نے خود پر عائد الزامات کی مخالفت نہیں کی اور دفاع میں ناکام رہیں۔ عدالت نے شیکھر دھون کو آسٹریلیا میں بیٹے سے ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت کرانے اور سکول سے چھٹی کے دن باپ کے ساتھ وقت گزارنے کی اجازت دینے کا بھی حکم دیا ہے۔
شیکھر دھون نے اپنی طلاق کے متعلق کچھ عرصہ قبل دیئے گئے انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”ہمارے رشتے میں کچھ ریڈ فلیگزآئے تھے لیکن ناتجربہ کاری کی وجہ سے میں ان کی پہچان نہ کر سکا۔ آج میں کرکٹ پر جس طرح بات کر سکتا ہوں، 20سال پہلے میں ایسا نہیں کر سکتا تھا کیونکہ اس وقت میرا کرکٹ میں اتنا تجربہ نہیں تھا۔ایساہی میری ازدواجی زندگی میں بھی ہوا۔ اب اگر مجھے کسی سے محبت ہوئی تو میں فوراً ان ریڈ فلیگز کو پہچان لوں گا اور اپنے رشتے کو ٹوٹنے سے بچا سکوں گا۔
واضح رہے کہ شیکھر دھون اور آئشہ مکھرجی کی شادی 2012ءمیں ہوئی تھی۔ ان کے بیٹے کا نام ’زور آور دھون‘ ہے۔ آئشہ مکھر جی کی شیکھر کے ساتھ دوسری شادی تھی۔ ان کی پہلے شوہر سے بھی دو بیٹیاں ہیں۔ شیکھر دھون اور آئشہ مکھر جی دونوں آسٹریلوی شہری ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *