ملتان میں ٹرین حادثہ، 14گائے اور چرواہا جاں بحق

ملتان (پاکستان امیج)ملتان میں راجا رام پھاٹک کے قریب ٹرین حادثے کے نتیجے میں 14گائے اور چرواہا موقع پرجاں بحق ہوگئے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ پھاٹک کے قریب 100سے زائد جانور ریلوے ٹریک کراس کر رہےتھے،ٹرین کا ہارن بجنے سے جانوروں میں بھگدڑ مچی اور 14 گائے ٹرین کےنیچےآگئیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ خانیوال میں افسوسناک ٹرین حادثہ، 27 مسافر زخمی

پولیس حکام کےمطابق جاں بحق ہونے والے چرواہےکی شناخت محمد موسیٰ کے نام سے ہوئی، حادثہ راولپنڈی سے کراچی جانیوالی پاکستان ایکسپریس کیساتھ پیش آیا،چرواہےکی لاش قریبی اسپتال منتقل کردی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *