پرائیویٹ سکولوں کو بچوں کو مفت تعلیم دینا ہو گی حکومت کا اہم اقدام سامنے آگیا

لاہور(پاکستان امیج)محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے غریب مستحق اور اسپیشل بچوں کو پرائیویٹ اسکول میں مفت تعلیم دینے کا ہدف مقرر کرلیا ہے۔

محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے پرائیویٹ اسکول آرڈی نینس 2014 دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ کی جانب سے ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت جاری کر دی گئی۔

وزرات تعلیم نے پرائیویٹ اسکولوں سے فری بچوں کی لسٹیں بنوانے کا فیصلہ کیا ہے، پرائیویٹ اسکولوں سے داخلہ کی تفصیل طلب کی جائے گی، سروے کا کام گرمی کی چھٹیوں کے بعد 31 اگست تک مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق آرڈینینس کے تحت پرائیویٹ اسکولوں کو 10 فیصد بچے مفت پڑھانے کے لیے پابند کیا جائے گا۔

وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز کو آرڈی نینس پر عمل کرنے کا پاپند بنایا جائے گا، پنجاب میں اسپیشل بچوں کا پہلا آٹزم اسکولز بننے کو تیار ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *