افغان شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن،26 دن باقی رہ گئے

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے انہیں یکم ستمبر تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈلائن دیدی، اس مدت کے مکمل ہونے میں صرف 26 دن باقی ہیں۔

حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں اور کارڈ ہولڈرز کو اپنے وطن واپس جانا ہوگا، تاہم انخلا کے دوران کسی کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائیگی اور واپسی کرنے والوں کے لئے خوراک و صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، اس اقدام کا مقصد غیر قانونی تارکینِ وطن کے مسئلے کا حل اور رہائش کے قانونی عمل کو یقینی بنانا ہے۔

پی او آرکارڈ ہولڈرز افغان شہریوں کے انخلا میں 26 دن باقی رہ گئے ہیں کیونکہ پاکستان نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کے لئے 1ستمبر تک کی حتمی ڈیڈلائن دی ہے،حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد اور کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو اپنے ممالک واپس جانا ہوگا۔

حکام نے متعلقہ افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اندر اپنی واپسی کے انتظامات مکمل کریں تاکہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *