سلیکشن کمیشن کے رکن اسد شفیق کو ایک اور اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور موجودہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے اسد شفیق کو کراچی میں واقع حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد شفیق کراچی میں ڈائریکٹر حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کی اضافی ذمہ داری نبھائیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں اعظم خان ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *