ہم سزا معطلی کے فیصلے پر نظرثانی کا نہیں کہہ رہے ، یہ کوئی اپیل نہیں،وکیل لطیف کھوسہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فوجداری کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل کی سپورٹ میں عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہم سزا معطلی کے فیصلے پر نظرثانی کا نہیں کہہ رہے ، یہ کوئی اپیل نہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فوجداری کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کررہا ہے ۔

جگنو کے سانپ سے 3سوال ۔۔۔
درخواست میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مکمل کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے ،درخواست میں مرکزی اپیل میں ریاست کو فریق بنانے کی اجازت دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ پیش ہوئے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ جی کھوسہ صاحب، اس پر تو اعتراضات لگے ہیں،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ جی بالکل، اعتراض لگا ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں ریاست کو فریق بنایا جائے،استدعا کی ہے فیصلے کی بنیاد کارروائی کو بھی معطل کرنے کا حکم دیاجائے، چیف جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ آپ کے پاس اس سے متعلق کوئی عدالتی حوالہ موجود ہے تو پیش کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل کی سپورٹ میں عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہم سزا معطلی کے فیصلے پر نظرثانی کا نہیں کہہ رہے ، یہ کوئی اپیل نہیں، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ جن فیصلوں کا حوالہ دے رہے ہیں وہ کاپی دے دیں،عدالتی حوالے دیکھنے کے بعد مناسب حکمنامہ جاری کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *