حیدرآباد(پاکستان امیج)آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں منگل 10 اکتوبر کو اپنا دوسرا میچ ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی لیکن میچ سے قبل آج راجیو گاندھی سٹیڈم میں پریکٹس کیلئے دونوں ٹیموں کی دعوت نہیں دی گی تھی جس کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں آج راجیو گاندھی سٹیڈیم کے بجائے سکندرآباد کے جم خانہ گراؤنڈ میں پریکٹس کریں گی، یہ فیصلہ آئی سی سی اور بی سی سی آئی نے آج راجیو گاندھی aسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈز کے میچ کی وجہ سے کیا ہے۔اس میچ کی وجہ سے کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم کی پچ تک رسائی حاصل نہیں ہوگی اور دونوں ٹیموں کے لیے نیٹ بھی دستیاب نہیں ہوں گے، اس لیے انہیں تربیت کے لیے الگ جگہ مختص کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سری لنکا نے صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے کے درمیان جم خانہ گراؤنڈ میں پریکٹس کرنا تھی، بعد ازاں بابراعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان ٹریننگ کے لیے جم خانہ گراؤنڈ جائے گی۔ میچ سے ایک روز قبل کپتانوں کو پچ دیکھنے کا موقع نہیں مل سکے گا، داسن شناکا اور بابر اعظم کل صبح میچ سے قبل ہی پچ دیکھ سکیں گے۔
Pakistan Image