لاہور (پاکستان امیج )پاکستان کی مقبول اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنے شوہر عمار احمد خان سے علیٰحدگی کی خبر کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق حنا رضوی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ وہ اور ان کے شوہر عمار احمد خان علیٰحدگی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں تاہم ابھی تک طلاق کا فیصلہ نہیں کیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’’دل پر بوجھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ میرے شوہر عمار احمد خان اور میں فی الحال علیٰحدہ ہو چکے ہیں، ہم دونوں کو اس رشتے کے مستقبل کے بارے میں سوچنے کے لیے وقت درکار ہے‘‘۔
حنا نے لکھا ’’براہ کرم ہماری نجی زندگی کا احترام کریں اور ہم پر منفی تبصرے نہ کریں، شادی کے معاملات صرف ان2 افراد کو ہی بہتر طور پر معلوم ہوتے ہیں جو اس بندھن میں جڑے ہوتے ہیں‘‘۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ ’’یہ ایک آسان فیصلہ نہیں تھا، ہماری عاجزانہ درخواست ہے کہ سوشل میڈیا پر ہمیں منفی تبصروں اور جملوں سے نہ نوازا جائے، ہم اس وقت جذباتی دباؤ کا شکار ہیں اور اپنی زندگی کے اہم فیصلے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘‘۔
خیال رہے کہ اداکارہ نے کچھ دن پہلے اپنی انسٹاگرام سٹوریز میں بھی ایسے پیغامات شیئر کیے تھے جن سے علیٰحدگی کا عندیہ مل رہا تھا۔
رمین حنا رضوی نے ویڈیوز کے ذریعے بھی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے ان لوگوں پر ناراضی کا اظہار کیا جو انہیں نجی زندگی کے معاملات پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حنا رضوی اور عمار احمد خان کی شادی اپریل 2024 میں ہوئی تھی جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات اور دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی تھی۔
Pakistan Image