پشاور (پاکستان امیج) خیبرپختونخوا کے وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مینا خان آفریدی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا 5 اگست کو اسلام آباد جانے کا کوئی پروگرام نہیں ۔
تفصیل کے مطابق اپنے ایک بیان میں مینا خان آفریدی نے کہا کہ 5 اگست کو خیبرپختونخوا میں اضلاع کی سطح پر ریلیاں نکالیں گے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پشاور میں ہی احتجاجی ریلی کی قیادت کریں گے۔
یاد رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کو 2 سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی نے 5 اگست کو ملک بھر احتجاج کی کال دی تھی ۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image