ایک اور شوبز جوڑی میں علیٰحدگی، حنا رضوی کی پوسٹ مداحوں کو افسردہ کرگئی

لاہور(پاکستان امیج)پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شوہر عمار احمد خان سے علیٰحدگی کا اعلان کیا ہے۔

حنا رضوی نے متعدد مشہور ڈراموں میں کام کیا، جن ’’میں تشنگی دل کی، امید، ہری ہری چوڑیاں، نیلی زندہ ہے، قدوسی صاحب کی بیوہ، کالج گیٹ، فیری ٹیل 1 اور 2 ‘‘شامل ہیں۔ فیری ٹیل میں ان کے کردار ’’آغو جان‘‘ کو خاص طور پر سراہا گیا۔

اپریل 2024 میں حنا رضوی نے اپنے قریبی دوست اور اداکار عمار احمد خان سے شادی کی تھی، جو ڈرامہ سیریل’’ بےشرم‘‘ کےلیے مشہور ہیں۔ ان کی شادی ایک شاندار تقریب تھی، جس میں دونوں کے قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔

تاہم آج حنا رضوی نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے اپنی علیٰحدگی کی خبر دی۔ انہوں نے لکھا:

’’بہت دکھی دل کے ساتھ میں اعلان کرتی ہوں کہ میرے اور عمار احمد خان کے درمیان علیٰحدگی ہوچکی ہے۔ میں سب سے گزارش کرتی ہوں کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا اور ہم دونوں کو اس رشتے کے مستقبل کے بارے میں مزید سوچنے کےلیے وقت درکار ہے۔ تب تک، براہِ کرم ہمیں جج نہ کریں کیونکہ شادی کے تعلق کی اصل نوعیت صرف ان 2افراد کو معلوم ہوتی ہے جو اس بندھن میں جڑے ہوتے ہیں۔ شکریہ۔‘‘

حنا نے اپنے دوستوں سے بھی پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل کی اور لکھا ’’ایک عاجزانہ درخواست ہے … مہربانی کرکے منفی تبصروں سے ہماری زندگی کو مزید مشکل نہ بنائیں۔‘‘

انہوں نے کچھ سوشل میڈیا اسٹوریز بھی شیئر کیں جن کے کیپشنز سے ان کی علیٰحدگی کا عندیہ ملتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں اور میرے شوہر عمار اس وقت علیٰحدگی کے مرحلے میں ہیں، لیکن طلاق کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ہم دونوں کو کچھ وقت اور جگہ درکار ہے تاکہ ہم اس رشتے کے بارے میں بہترین فیصلہ کرسکیں۔‘‘

شادی سے متعلق اس اہم خبر پر بات کرتے ہوئے، حنا نے چند ویڈیوز میں اپنی علیٰحدگی کی تفصیلات بھی شیئر کیں اور ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو ان کی زندگی کے اس نازک لمحے پر منفی تبصرے کررہے ہیں۔ شرمین حنا رضوی نے سوشل میڈیا پر ملنے والی تنقید پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

ویڈیوز میں وہ خاصی دل گرفتہ نظر آئیں، جنہیں بعد میں ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *