کراچی(پاکستان امیج) موسم سرما میں دسمبر تک گیس صرف کھانا تیار کرنے کے اوقات میں دستیاب ہوگی۔
رواں سال دسمبر کے پہلے ہفتے کیلیے ایل این جی کارگو کا سودا طے پاگیا، دستاویز کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کا غیر ملکی کمپنی سے دسمبر کے پہلے ہفتے کیلئے ایل این جی کارگو کا سودا طے پاگیا ہے۔
کارگو کی قیمت 15.7 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو، دوسرے ہفتے کیلئے قیمت 19.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ دسمبر کے تیسرے اور آخری ہفتے کیلئے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی۔حکام وزارت توانائی کے مطابق جنوری اور فروری کیلئے ایل این جی کا بندوبست نہیں، دسمبر تک گیس صرف کھانا تیار کرنے کے اوقات میں دستیاب ہوگی۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image