اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ہم یہاں آئین اور قانون سازوں کی نیت دیکھ رہے ہیں،اگر آئین سازوں کی نیت دیکھنی ہے تو آرٹیکل 175دیکھیں،اگر آئین سازوں کو مکمل اختیار سپریم کورٹ کو دینا ہوتا تو واضح لکھ دیتے،کوئی بھی ضابطہ قانون یا آئین سے متصادم ہو گا توخود ہی کالعدم ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت جاری ہے، چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل بنچ سماعت کررہا ہے ۔
دوران سماعت وکیل عابد زبیری نے کہاکہ نیوجرسی کی عدالت میں کہا گیا قانون سازی اور رولز بنانے میں فرق ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آرٹیکل 175ٹو کو آرٹیکل 191کیساتھ ملا کر پڑھیں، آرٹیکل 175ٹو کسی بھی عدالت کے مقدمات سننے کا اختیار بتایا گیا ہے،وکیل عابد زبیری نے کہاکہ سپریم کورٹ کے رولز سے متعلق آرٹیکل 142اے اور اینٹری 55کو ملا کر پڑھنا ہوگا، سپریم کورٹ کے رولز بنانے کے اختیار سے متعلق آئینی شق کو تنہا نہیں پڑھا جا سکتا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ فل کورٹ یہ مقدمہ سن رہی ہے تاکہ وکلا سے کچھ سمجھ اور سیکھ سکیں،آئینی شقوں پر دلائل دیں،جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ آئینی شقوں کو ملا کر پڑھنا ہوتا ہے ،جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ آئین کے کچھ آرٹیکل اختیارات اور کچھ ان اختیارات کی حدود واضح کرتے ہیں،وکیل عابد زبیری نے کہایہ تو معزز سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ہے، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ معزز زسپریم کورٹ نہیں ہوتی ، معزز ججز ہوتے ہیں،اصطلاحات ٹھیک استعمال کریں۔
عابد زبیری نے کہا کہ آئین کہتا ہے سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل اپنے قوانین خود بنائے گی جن کی وقعت آئینی ضوابط کے برابر ہوگی،آج بھی سپریم کورٹ اپنے رولز خود بنا لے تو کوئی اعتراض نہیں اٹھا سکتا، جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ ہائیکورٹس اپنے پریکٹس اینڈ پروسیجر بنانے کیلئے خود بااختیار ہیں،جسٹس مظاہر نقوی نے کہاکہ سپریم کورٹ کے رولز پر پارلیمنٹ نے پابندی لگائی لیکن ہائیکورٹ، شریعت عدالت کے ضابطوں پر کیوں نہیں؟چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ سوال یہ ہے آئین سازوں نے خود آئین کے ساتھ قانون کا آپشن دیا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ہم یہاں آئین اور قانون سازوں کی نیت دیکھ رہے ہیں،اگر آئین سازوں کی نیت دیکھنی ہے تو آرٹیکل 175دیکھیں،اگر آئین سازوں کو مکمل اختیار سپریم کورٹ کو دینا ہوتا تو واضح لکھ دیتے،کوئی بھی ضابطہ قانون یا آئین سے متصادم ہو گا توخود ہی کالعدم ہو جائے گا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ میں سوال واضح کر دیتا ہوں،جوڈیشل کمیشن، سپریم جوڈیشل کونسل کے رولز سے متعلق آئین میں لکھا ہے آئینی باڈیز خود قانون بنائیں گی،جب سپریم کورٹ کے ضابطوں سے متعلق آرٹیکل 191میں لکھا ہے کہ قانون سے بھی بن سکتے ہیں،سوال یہ ہے آئین سازوں نے خود آئین کے ساتھ قانون کا آپشن دیا۔
Pakistan Image