آپریشن کی تیاری مکمل، بنوں میں غیرمعینہ مدت تک کرفیو نافذ

پشاور(پاکستان امیج)باجوڑ کے بعد خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں بھی غیرمعینہ مدت تک کرفیو نافذ کردیا۔

بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی تیاری مکمل کرلی گئی، علاقہ نورڑمیں ضلعی انتظامیہ نےغیرمعینہ مدت تک کرفیونافذ کردیا۔ شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شرپسند عناصرشہریوں کوڈھال بنانےکی کوشش کرسکتے ہیں، مشتبہ افراد کو قریب نہ آنے دیں، فوراً اطلاع دیں۔ شہری ہوشیاررہیں، غیرمعمولی نقل وحرکت کی اطلاع فورسزکودیں۔

دہشتگردوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ جس گھر سے فائرنگ ہوگی وہ فوری مسمار کر دیا جائے گا

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *