ورلڈ کپ میں پہلی شکست کے بعد آسٹریلوی کپتان کا بیان

چنئی(پاکستان امیج)ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں بھارت سے شکست کے بعد آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم نے 50سکور کم ہدف دیا ، 200 رنز کا دفاع کرنا بہت مشکل ہو تا ہے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کا باولنگ اٹیک بہت اچھا تھا اور سپنرز کو کھیلنا بھی مشکل تھا ، اس طرح کی پچ پر اپنے آپ پر کنٹرول رکھنا ہوتا ہے۔کوہلی کا کیچ ڈراپ ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں یہ پہلے ہی اسے بھول چکا ہوں ، اسطرح کے بلے باز کا کیچ چھوڑنا اچھا نہیں ہوتا، اگر دس سکور پر چار کھلاڑی آوٹ ہوتے تو اچھا ہو سکتا تھا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی خامیوں پر نظر دوڑائیں گے ، ابھی ایک گیم ہی ہوئی ہے ، اس پر زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *