راشد خان نے ورلڈ کپ میچز کی فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا

ممبئی(پاکستان امیج)افغان کرکٹر راشد خان نے ورلڈ کپ میچز کی فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔راشد خان نے افغانستان میں آنے والے زلزلے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کی افسوس ناک خبر کا علم ہوا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے ور لڈکپ میچز کی تمام فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کروں گا اور بہت جلد زلزلہ متاثرین کے امدادی فنڈ کے لیے مہم بھی شروع کروں گا۔واضح رہے کہ افغان حکام کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں گزشتہ دوپہر 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 53 ہو چکی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *