مفتاح اسماعیل کا لیگی رہنماؤں کے الزامات پر قانونی کارروائی کا اعلان

کراچی(پاکستان امیج)رہنما عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے لیگی رہنماؤں کے الزامات پر قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ن لیگ کے ایک سینیٹر اور ایم این اے نے مجھ پر الزامات لگائے، مجھ پر لگنے والے الزامات بے بنیاد ہیں،الزامات کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لایا جائے،ان کاکہناتھا کہ مجھے اس پروجیکٹ کے بارے میں علم بھی نہیں تھا، معاملہ 2019کا ہے، میں اس وقت جیل میں تھا۔

مفتاح اسماعیل نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹوں کی 2شوگر ملز ہیں،چینی جان بوجھ کر ایکسپورٹ کرائی گئی، مسئلہ چینی کا نہیں، مصلحت کا ہے،اگر میری غلطی ہے تو اسحاق ڈار اور محمد اورنگزیب کی بھی ہے،ان کاکہناتھا کہ پہلی بار وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو شوگر ایڈوائزری بورڈ کا چیئرمین بنایا گیا، جھوٹے الزامات پرطارق فضل چودھری معافی مانگیں، جھوٹے الزامات پر طارق فضل چودھری کو نوٹس بھیجوں گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *