کراچی(پاکستان امیج) نیشنل ہائی وے پر کوسٹر کی چھت پر سفر کرنے والے 2 افراد گرکر جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی و ی چینل نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد کے قریب پیش آیا جہاں کوسٹر ٹھٹھہ جارہی تھی اور دونوں افراد بس کی چھت پر سو ئے ہوئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ کوسٹرفٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھت پر سوئے دونوں مسافر نیچے گر کر ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
Pakistan Image