شیر کو ہرایا نہیں جاسکتا، کئی آئے اور کئی گئے،مریم نواز

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شیر کو ہرایا نہیں جا سکتا، شیر کو ہرانے اور مٹانے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے، 2017ء میں نواز شریف کو نہ نکالا جاتا تو آج پاکستان کا یہ حال نہ ہوتا، اقاما جیسے مذاق پر نواز شریف کو نہ نکالا جاتا تو بجلی مہنگی نہ ہوتی۔

لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں عوامی جلسے سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے اقتدار سے زیادہ مشکلات کے دن دیکھے ہیں، نواز شریف کے ساتھ اتنا ظلم کیا گیا کہ 4 سال بعد اسے اقتدار سے نکال دیا۔4سال ایسے جوکروں کی حکومت تھی، جس میں زیادہ گالی دینے والوں کو وزارتیں ملتی تھیں، کل ہم پر برا وقت تھا، انہوں نے دن رات گالم گلوچ کی، ہم پر الزام لگائے، ہم ایسا نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آج کوئی ایسا طبقہ نہیں جس کے گھر میں مشکلات نہیں، نواز شریف کو اقتدار سے نہیں بلکہ آپ کی زندگیوں سے خوشیوں کو نکالا گیا۔قوم نواز شریف کا راستہ اس لیے دیکھ رہی ہے کیونکہ وہ ہمیشہ ملک کو ٹھیک کرکے دکھاتا ہے،(ن )لیگی قائد اس دھرتی کا بیٹا ہے، اسے کسی نےفارن فنڈنگ کے ذریعے لانچ نہیں کیا، یہ ملک، دھرتی، مٹی ہماری ہے، ہم نے ہی اسے ٹھیک کرنا ہے اور کرکے دکھائیں گے، میرا اور نواز شریف کا جینا مرنا آپ کے ساتھ ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں چینی 50 روپے کلو اور آٹا 35 روپے کلو ہی رہا، ڈالر کو 99 روپے سے 105 روپے تک محدود رکھا، لوڈ شیڈنگ بھی نواز شریف کے دور میں ہی ختم ہوئی۔ہیلتھ کارڈ جس کا ٹھیکیدار آج کوئی اور بنا ہے وہ پروگرام نواز شریف نے بنایا تھا، جو ہیلتھ کارڈر بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں انہوں نے غریب سے مفت دوائیاں چھین لیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *