ہمایوں سعید شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، ندا یاسر نے تفصیلات بتادیں

کراچی(پاکستان امیج)پاکستانی اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار ہمایوں سعید بیرونِ ملک شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے۔

ندا یاسر کے مارننگ شو میں حال ہی میں اداکارائیں نتاشا علی، رباب مسعود، حرا عمر اور ثنا عسکری مدعو تھیں۔ انہوں نے اپنے شو کے دوران فنکاروں کے ساتھ بیرونِ ممالک میں پیش آنے والے واقعات کا ذکر کیا۔

اسی دوران ندا یاسر نے چونکا دینے والا انکشاف کیا اور بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہمایوں سعید شاید تھائی لینڈ یا کسی دوسرے ملک میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے تو حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔

میزبان نے بتایا کہ جیٹ سکینگ کے دوران ہمایوں سعید اچانک پھسل گئے اور ان کا جبڑا فریکچر ہوگیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے یہ اس لیے معلوم ہے کیونکہ ہمایوں میرے دیور فراز نواز سے علاج کرواتے ہیں، جب تک فراز واپس پاکستان نہ آیا تو ہمایوں نے تکلیف برداشت کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *