آزادکشمیر: تیندوا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لےگیا، بچی مردہ حالت میں برآمد

ہٹیاں بالاپاکستان امیج)آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے قریب تیندوا آبادی میں گھس آیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تیندوا گھر کےصحن سے 8 سال کی بچی کو اٹھا کر لےگیا۔

پولیس نے بتایا کہ گھر والے کھیتوں اور جنگل میں بچی کو ڈھونڈتے رہے لیکن بچی کا کوئی سراغ نہ ملا۔

بعدازاں 8 سالہ بچی تین گھنٹے کے بعد جھاڑیوں سے مردہ حالت میں ملی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *