ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت، عمرحیات ہی قاتل قرار، چالان پراسیکیوشن برانچ جمع

اسلام آباد (پاکستان امیج) نوعمر ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جسے عمر حیات نامی لڑکے نے دوستی نہ کرنے پر گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کردیا ، پولیس نے چالان پراسیکوشن برانچ میں جمع کرا دیا ہے جس میں ملزم عمر حیات کو ہی قاتل قرار دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میںجمع کردہ چالان میں نوجوان عمر حیات کو قاتل قرار دیا گیا ہے اور اس کے 164 کے تحت اعترافی بیان کا حوالہ بھی شامل ہے، اب راجہ نوید کیانی اور محمد عدنان پر مشتمل پراسیکوشن کی دو رکنی ٹیم چالان کی جانچ پڑتال کرے گی۔
عدالتی ذرائع کے مطابق سکروٹنی مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع ہوگا، جس کے بعد متعلقہ جج کے روبرو ٹرائل کا آغاز کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *