پاکستان کسان اتحاد نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف لانگ مارچ کا عندیہ دیدیا

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے حکومتی پالیسیوں کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا گیا۔

پاکستان کسان انتحاد کی جانب سے تمام اضلاع کے ضلعی صدور کا فیصلہ کن اجلاس 10 اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے اسلام آباد اور لاہور کی طرف لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔ مرکزی صدر پاکستان کستان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی پالیسیوں سے کسان زندہ درگور رہا ہے اور اربوں ڈالر لوٹنے والوں کو پکڑنے کے بجائے غریب کسانوں کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

ملک ذوالفقار کا کہنا تھا کہ بجلی ، گیس اور کھادوں کی قیمتوں میں اضافے نے جینا مشکل کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عام آدمی اور کستان بجلی کے بل ادا نہیں کر سکتا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *