لاہور (پاکستان امیج) لاہور کے علاقے ٹاون شپ میں پولیس نے چھاپہ مار کر ورلڈ کپ پر جوا لگانے والے جواریئے پکڑ لئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق پولیس نے جوا پر لگائی رقم سمیت قیمتی اشیا قبضے میں لے لیں۔ ملزمان نے آسٹریلیا اور بھارت کے میچ پر جوا لگایا تھا اور بھاری رقم ، 7 موبائل فون اور ایل ای ڈی بازی پر رکھے تھے۔
بتایا گیا ہے کہ پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا جبکہ تفتیش جاری ہے۔
Pakistan Image