اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے مجھے بچالیں؛ بالی وڈ ادکارہ تنوشری دتہ کا دل دہلا دینے والا انکشاف

ممبئی(پاکستان امیج)بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے گھر میں خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں اور نامعلوم افراد کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر پولیس کو شکایت درج کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں 2018 میں MeToo مہم کا حصہ بننے کے بعد سے مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔ تنوشری نے کہا کہ اب صورتحال اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ وہ گھر میں بھی خود کو محفوظ نہیں سمجھتیں۔

تنوشری کے مطابق انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا ہے اور پولیس اہلکاروں نے انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ اسٹیشن آ کر باضابطہ شکایت درج کروائیں جس کے لیے وہ اگلے دن جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ گھریلو ملازمین رکھنے سے بھی قاصر ہیں کیونکہ ملازمین کے ذریعے بھی انہیں ہراساں کیے جانے کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض ملازمین چوری میں ملوث پائے گئے اور انہیں شک ہے کہ ان کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

تنوشری دتہ نے درخواست کی ہے کہ انہیں سکون سے جینے اور اپنا کام کرنے کا موقع دیا جائے۔

یاد رہے کہ 2018 میں تنوشری دتہ نے بالی وڈ اداکار نانا پیٹیکر اور فلمساز ویویک اگنی ہوتری پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے جس کے بعد بھارت میں MeToo تحریک کو تقویت ملی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *