ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا، تمام ٹکٹ بکنے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنا فیصلہ سنادیا، شائقین کیلئے خوشخبری

احمد آباد (پاکستان امیج) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 14 اکتوبر کو بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاک بھارت کے ہائی والٹیج میچ کے لیے 14 ہزار اضافی ٹکٹیں جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔یاد رہے کہ آئی سی سی نے ایونٹ ری شیڈول کرنے کے بعد29 اگست کو ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری کیا تھا جو ایک گھنٹے میں تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی تھیں۔

روایتی حریف بھارت اور پاکستان ورلڈ کپ کی تاریخ میں آٹھویں بار آمنے سامنے ہونے جا رہے ہیں، اس دوران امکان ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا نریندر مودی اسٹیڈیم کرکٹ شائقین کھچا کھچ بھرا ہوگا۔اس اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد تماشائیوں کی گنجائش ہے، اس دوران بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹ شائقین کے لیے اضافی ٹکٹیں جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے اپنا بیان جاری کرتےہوئے تصدیق کی ہے کہ میچ کے ٹکٹوں کی فروخت 8 اکتوبر 2023 کو دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگی، شائقین ٹکٹوں کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *