نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی انجری انہیں ورلڈ کپ سے باہر کر دے گی؟

حیدرآباد دکن (پاکستان امیج) نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن انجری کے سبب عالمی کرکٹ میلے کا دوسرا میچ بھی نہیں کھیل پائیں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن انجری کے سبب ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے باہر رہے جس کے بعد اب کرکٹ شائقین کے ذہنوں میں سوال اٹھنے لگے ہیں کہ کیا وہ انجری کے سبب عالمی کرکٹ میلے سے مکمل باہر ہو جائیں گے۔

کیوی کپتان کین ولیمسن انجری کے سبب پورے ٹورنامنٹ سے باہر تو نہیں ہو رہے تاہم وہ دوسرے میچ سے باہر ضرور ہو گئے ہیں۔ ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کرکٹ شائقین کو امید دلاتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان کین ولیمسن انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں تاہم ابھی انہیں فیلڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے سبب انہیں فی الحال میدان میں نہیں اتارا جا رہا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *