اسلام آباد ( پاکستان امیج ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
اپنے خصوصی پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک فضائیہ نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا، جے ایف 17 تھنڈر اور سی 130 ہرکولیس کی کارکردگی قابلِ تحسین ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق صدر مملکت نے پاک فضائیہ کی فنی مہارتوں اور صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ پاکستانی فضائیہ دنیا کی بہترین فضائیہ میں سے ہے۔
Pakistan Image