لاہور(پاکستان امیج) ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں قتل کی دھمکیاں دی گئیں, کرکٹر نے بھی دھمکایا۔
’’سماء ٹی وی ‘‘کے پروگرام ’’ دو ٹوک ود کرن ناز‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ میں نے بہت بار اپنے انٹرویوز میں یہ بتایا ہے، اب تو میں اس پر بات بھی نہیں کرتی کہ اب وہ مشکل میں ہیں، اور ان کے بارے میں بات کرنااب مناسب نہیں ہے۔ میں نے تب بات کی تھی جب لوگ اقتدار میں تھے۔اسٹیبشلمنٹ ان کے پیچھے کھڑی ہوئی تھی، مجھے ایک کرکٹر نے بھی فون کر کے کہا کہ آپ کی 2 بیٹیاں ہیں، آپ پر مجھے بہت ترس آتا ہے ، آپ جائیں ریلیکس کریں۔
ایک اور سوال کے جواب میں ریحام خان نے کہا کہ میری کتاب 31 اگست 2018 کو شائع ہوئی۔ تحریک انصاف نے وقت سے پہلے کتاب کا مسودہ لیک کیا، ان کا مقصد کتاب کا اثر زائل کرنا تھا۔ الیکشن سے ایک سال پہلے بتایا گیا تھا کہ یہ 10 سالہ پلان ہے ، شیروانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جا رہی ہے اور اس بارے اگر کسی نے منہ کھولا تو اڑا دیا جائے گا۔
قتل کی دھمکیاں دی گئیں ۔۔ کرکٹر نے بھی دھمکایا ، ریحام خان کا انکشاف#SamaaTV #DoTokwithKiranNaz #KiranNaz@kirannaz_KN pic.twitter.com/DpvvC9MO1F
— SAMAA TV (@SAMAATV) July 19, 2025
ایک سوال کے جواب میں ریحام خان نے کہا کہ اب مجھے عمران خان کی سابقہ اہلیہ کہہ کر پکارنا اچھی بات نہیں ہے، میں اب کسی کی موجودہ اہلیہ ہوں، خوش بھی ہوں، یہ (سابقہ اہلیہ کہنا) ناانصافی ہے۔
دوران انٹرویو کرن ناز نے سوال کیا کہ کیا ریحام خان کی پارٹی کا عمران خان کے ساتھ الحاق ہوسکتا ہے؟ جس کے جواب میں ریحام خان نے کہا کہ ان سے نظریات کا اختلاف تھا، جس سے نظریاتی اختلاف ہو اس سے تو دوستی بھی نہیں ہوسکتی۔
Pakistan Image