چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے گورنر کے پی کو نامزد کردیا

پشاور(پاکستان امیج)چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے گورنر کے پی کو نامزد کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے درخواست دائر کی گئی،درخواست رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کے پاس جمع کرائی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ مخصوص نشستوں پر کے پی اسمبلی میں منتخب ارکان سے حلف نہیں لیاگیا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس حلف برداری کیلئے کسی کو نامزد کریں۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے گورنر کے پی کو نامزد کر دیا۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ گورنر خیبرپختونخوا مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *