راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھول دیے گئے، شہریوں کیلیے الرٹ جاری

 

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد اور راولپنڈی میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی، جس کے پیش نظر حکام نے اسپل ویز کھول دیے گئے۔

اس کے ساتھ ہی شہریوں کے لیے ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

راول ڈیم میں پانی کی سطح 1748 ایکڑ فٹ تک پہنچ چکی ہے، جو معمول سے زیادہ ہے۔

حکام کے مطابق اسپل ویز کھولنے کے بعد پانی کی سطح 1746 ایکڑ فٹ تک لائی جائے گی تاکہ پانی کے اضافی دباؤ کو کم کیا جا سکے، اسپل ویز تقریباً پانچ گھنٹے کے لیے کھولے جائیں گے۔

راول ڈیم اور اس کے ملحقہ علاقے کورنگ نالہ اور دریائے سواں میں نہانے، مچھلی پکڑنے اور پانی کے قریب جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دونوں شہروں کے ڈپٹی کمشنرز نے اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ تیراکی کرنے یا پانی میں داخل ہونے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں حساس مقامات پر تعینات کر دی گئی ہیں تاکہ

شہریوں کو محفوظ رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کی جا سکے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *