تھانہ بکا خیل پر حملہ ناکام، وزیرداخلہ کا خیبرپختونخوا پولیس کو خراجِ تحسین

اسلام آ باد(پاکستان امیج)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے تھانہ بکا خیل پر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے جس بہادری سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا وہ قابلِ فخر اور لائقِ تحسین ہے۔

حملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دے کر پولیس نے نہ صرف تھانے کو بچایا بلکہ ایک بڑے سانحے کو بھی ٹال دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوت ماضی میں بھی ملک دشمن عناصر کے حملوں کو پسپا کرتے آئے ہیں اور حالیہ کارروائی ایک اور روشن مثال ہے۔

انہوں نے پولیس ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے ان سپاہیوں پر فخر ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اور ریاست کی رِٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *